سورۃ الحجر

(مکی ، کلُ آیات 99)

بسم الله الرحمن الرحیم
پڑھنے میں دشواری؟  فانٹ ڈاؤن لوڈ کریں
Pages: Previous 1 2 3 Next
[15]
وَجَاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ ‌[15-67]
اور شہر والے (ف۷۳) خوشیاں مناتے آئے،
﴿67﴾
قَالَ إِنَّ هَؤُلاءِ ضَيْفِي فَلاَ تَفْضَحُونِ ‌[15-68]
لوط نے کہا یہ میرے مہمان ہیں (ف۷۴) مجھے فضیحت (رُسوا) نہ کرو، ف۷۵)
﴿68﴾
وَاتَّقُوا اللّهَ وَلاَ تُخْزُونِ ‌[15-69]
اور اللہ سے ڈرو اور مجھے رسوا نہ کرو، (ف۷۶)
﴿69﴾
قَالُوا أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعَالَمِينَ ‌[15-70]
بولے کیا ہم نے تمہیں منع نہ کیا تھا کہ اوروں کے معاملہ میں دخل نہ دو،
﴿70﴾
قَالَ هَؤُلاءِ بَنَاتِي إِن كُنتُمْ فَاعِلِينَ ‌[15-71]
کہا یہ قوم کی عورتیں میری بیٹیاں ہیں اگر تمہیں کرنا ہے، (ف۷۷)
﴿71﴾
لَعَمْرُكَ إِنَّهُمْ لَفِي سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ ‌[15-72]
اے محبوب تمہاری جان کی قسم (ف۷۸) بیشک وہ اپنے نشہ میں بھٹک رہے ہیں،
﴿72﴾
فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ ‌[15-73]
تو دن نکلتے انہیں چنگھاڑ نے آلیا (ف۷۹)
﴿73﴾
فَجَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ ‌[15-74]
تو ہم نے اس بستی کا اوپر کا حصہ اس نے نیچے کا حصہ کردیا (ف۸۰) اور ان پر کنکر کے پتھر برسائے،
﴿74﴾
إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِينَ ‌[15-75]
بیشک اس میں نشانیاں ہیں فراست والوں کے لیے،
﴿75﴾
وَإِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُّقيمٍ ‌[15-76]
اور بیشک وہ بستی اس راہ پر ہے جو اب تک چلتی ہے، (ف۸۱)
﴿76﴾
إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَةً لِّلْمُؤمِنِينَ ‌[15-77]
بیشک اس میں نشانیاں ہیں ایمان والوں کو،
﴿77﴾
وَإِن كَانَ أَصْحَابُ الأَيْكَةِ لَظَالِمِينَ ‌[15-78]
اور بیشک جھاڑی والے ضرور ظالم تھے، ف۸۲)
﴿78﴾
فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُّبِينٍ ‌[15-79]
تو ہم نے ان سے بدلہ لیا (ف۸۳) اور بیشک دونوں بستیاں (ف۸۴) کھلے راستہ پر پڑتی ہیں، (ف۸۵)
﴿79﴾
وَلَقَدْ كَذَّبَ أَصْحَابُ الحِجْرِ الْمُرْسَلِينَ ‌[15-80]
اور بیشک حجر والو ں نے رسولوں کو جھٹلایا (ف۸۶)
﴿80﴾
وَآتَيْنَاهُمْ آيَاتِنَا فَكَانُواْ عَنْهَا مُعْرِضِينَ ‌[15-81]
اور ہم نے ان کو اپنی نشانیاں دیں (ف۸۷) تو وہ ان سے منہ پھیرے رہے، (ف۸۸)
﴿81﴾
وَكَانُواْ يَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا آمِنِينَ ‌[15-82]
اور وہ پہاڑوں میں گھر تراشتے تھے بے خوف (ف۸۹)
﴿82﴾
فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ ‌[15-83]
تو انہیں صبح ہوتے چنگھاڑ نے آلیا (ف۹۰)
﴿83﴾
فَمَا أَغْنَى عَنْهُم مَّا كَانُواْ يَكْسِبُونَ ‌[15-84]
تو ان کی کمائی کچھ ان کے کام نہ آئی (ف۹۱)
﴿84﴾
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلاَّ بِالْحَقِّ وَإِنَّ السَّاعَةَ لآتِيَةٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِيلَ ‌[15-85]
اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے عبث نہ بنایا، اور بیشک قیامت آنے والی ہے (ف۹۲) تو تم اچھی طرح درگزر کرو، ف۹۳)
﴿85﴾
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلاَّقُ الْعَلِيمُ ‌[15-86]
بیشک تمہارا رب ہی بہت پیدا کرنے والا جاننے والا ہے (ف۹۴)
﴿86﴾
وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ ‌[15-87]
اور بیشک ہم نے تم کو سات آیتیں دیں جو دہرائی جاتی ہیں (ف۹۵) اور عظمت والا قرآن،
﴿87﴾
لاَ تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَلاَ تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ ‌[15-88]
اپنی آنکھ اٹھاکر اس چیز کو نہ دیکھو جو ہم نے ان کے جوڑوں کو برتنے کو دی (ف۹۶) اور ان کا کچھ غم نہ کھاؤ (ف۹۷) اور مسلمانوں کو اپنی رحمت کے پروں میں لے لو، (ف۹۸)
﴿88﴾
وَقُلْ إِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْمُبِينُ ‌[15-89]
اور فرماؤ کہ میں ہی ہوں صاف ڈر سنانے والا (اس عذاب سے)،
﴿89﴾
كَمَا أَنزَلْنَا عَلَى المُقْتَسِمِينَ ‌[15-90]
جیسا ہم نے بانٹنے والوں پر اتارا،
﴿90﴾
الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ ‌[15-91]
جنہوں نے کلامِ الٰہی کو تکے بوٹی کرلیا، ف۹۹)
﴿91﴾
فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِيْنَ ‌[15-92]
تو تمہارے رب کی قسم ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے، (ف۱۰۰)
﴿92﴾
عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ ‌[15-93]
جو کچھ وہ کرتے تھے، (ف۱۰۱)
﴿93﴾
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ ‌[15-94]
تو اعلانیہ کہہ دو جس بات کا تمہیں حکم ہے (ف۱۰۲) اور مشرکوں سے منہ پھیر لو، ف۱۰۳)
﴿94﴾
إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ ‌[15-95]
بیشک ان ہنسنے والوں پر ہم تمہیں کفا یت کرتے ہیں (ف۱۰۴)
﴿95﴾
الَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ اللّهِ إِلهًا آخَرَ فَسَوْفَ يَعْمَلُونَ ‌[15-96]
جو ا لله کے ساتھ دوسرا معبود ٹھہراتے ہیں تو اب جان جائیں گے، (ف۱۰۵)
﴿96﴾
وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ ‌[15-97]
اور بیشک ہمیں معلوم ہے کہ ان کی باتوں سے تم دل تنگ ہوتے ہو، (ف۱۰۶)
﴿97﴾
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُن مِّنَ السَّاجِدِينَ ‌[15-98]
تو اپنے رب کو سراہتے ہوئے اس کی پاکی بولو اور سجدہ والوں میں ہو، (ف۱۰۷)
﴿98﴾
وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ ‌[15-99]
اور مرتے دم تک اپنے رب کی عبادت میں رہو،
﴿99﴾

Pages: Previous 1 2 3 Next