وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَى مِئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ [37-147]
اور ہم نے اسے (ف۱۳۳) لاکھ آدمیوں کی طرف بھیجا بلکہ زیادہ،
فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَى حِينٍ [37-148]
تو وہ ایمان لے آئے (ف۱۳۴) تو ہم نے انہیں ایک وقت تک برتنے دیا (ف۱۳۵)
فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ [37-149]
تو ان سے پوچھو کیا تمہارے رب کے لیے بیٹیاں ہیں (ف۱۳۶) اور ان کے بیٹے (ف۱۳۷)
أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَ [37-150]
یا ہم نے ملائکہ کو عورتیں پیدا کیا اور وہ حاضر تھے (ف۱۳۸)
أَلَا إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ [37-151]
سنتے ہو بیشک وہ اپنے بہتان سے کہتے ہیں،
وَلَدَ اللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ [37-152]
کہ اللہ کی اولاد ہے اور بیشک وہ ضرور جھوٹے ہیں،
أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ [37-153]
کیا اس نے بیٹیاں پسند کیں بیٹے چھوڑ کر،
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ [37-154]
تمہیں کیا ہے، کیسا حکم لگاتے ہو (ف۱۳۹)
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ [37-155]
تو کیا دھیان نہیں کرتے (ف۱۴۰)
أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُّبِينٌ [37-156]
یا تمہارے لیے کوئی کھلی سند ہے،
فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ [37-157]
تو اپنی کتاب لاؤ (ف۱۴۱) اگر تم سچے ہو،
وَجَعَلُوا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ [37-158]
اور اس میں اور جنوں میں رشتہ ٹھہرایا (ف۱۴۲) اور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ وہ (ف۱۴۳) ضرور حاضر لائے جائیں گے (ف۱۴۴)
سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ [37-159]
پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے کہ یہ بتاتے ہیں،
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ [37-160]
مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے (ف۱۴۵)
فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ [37-161]
تو تم اور جو کچھ تم اللہ کے سوا پوجتے ہو (ف۱۴۶)
مَا أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَ [37-162]
تم اس کے خلاف کسی کو بہکانے والے نہیں (ف۱۴۷)
إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِ [37-163]
مگر اسے جو بھڑکتی آگ میں جانے والا ہے (ف۱۴۸)
وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ [37-164]
اور فرشتے کہتے ہیں ہم میں ہر ایک کا ایک مقام معلوم ہے (ف۱۴۹)
وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ [37-165]
اور بیشک ہم پر پھیلائے حکم کے منتظر ہیں،
وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ [37-166]
اور بیشک ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں،
وَإِنْ كَانُوا لَيَقُولُونَ [37-167]
اور بیشک وہ کہتے تھے (ف۱۵۰)
لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنْ الْأَوَّلِينَ [37-168]
اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت ہوتی (ف۱۵۱)
لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ [37-169]
تو ضرور ہم اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہوتے (ف۱۵۲)
فَكَفَرُوا بِهِ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ [37-170]
تو اس کے منکر ہوئے تو عنقریب جان لیں گے (ف۱۵۳)
وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ [37-171]
اور بیشک ہمارا کلام گزر چکا ہے ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے،
إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنصُورُونَ [37-172]
کہ بیشک انہیں کی مدد ہوگی،
وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ [37-173]
اور بیشک ہمارا ہی لشکر (ف۱۵۴) غالب آئے گا،
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّى حِينٍ [37-174]
تو ایک وقت تم ان سے منہ پھیر لو (ف۱۵۵)
وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ [37-175]
اور انہیں دیکھتے رہو کہ عنقریب وہ دیکھیں گے (ف۱۵۶)
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ [37-176]
تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں،
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاء صَبَاحُ الْمُنذَرِينَ [37-177]
پھر جب اترے گا ان کے آنگن میں تو ڈرائے گیوں کی کیا ہی بری صبح ہوگی،
وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّى حِينٍ [37-178]
اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرلو،
وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ [37-179]
اور انتظار کرو کہ وہ عنقریب دیکھیں گے،
سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ [37-180]
پاکی ہے تمہارے رب کو عزت والے رب کو ان کی باتوں سے (ف۱۵۷)
وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ [37-181]
اور سلام ہے پیغمبروں پر (ف۱۵۸)
وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ [37-182]
اور سب خوبیاں اللہ کو سارے جہاں کا رب ہے،
