وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا [77-1]
قسم ان کی جو بھیجی جاتی ہیں لگاتار (ف۲)
فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفًا [77-2]
پھر زور سے جھونکا دینے والیاں،
وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا [77-3]
پھر ابھار کر اٹھانے والیاں (ف۳)
فَالْفَارِقَاتِ فَرْقًا [77-4]
پھر حق ناحق کو خوب جدا کرنے والیاں،
فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا [77-5]
پھر ان کی قسم جو ذکر کا لقا کرتی ہیں (ف۴)
عُذْرًا أَوْ نُذْرًا [77-6]
حجت تمام کرنے یا ڈرانے کو،
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ [77-7]
بیشک جس بات کا تم وعدہ دیے جاتے ہو (ف۵) ضرور ہونی ہے (ف۶)
فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ [77-8]
پھر جب تارے محو کردیے جائیں،
وَإِذَا السَّمَاء فُرِجَتْ [77-9]
اور جب آسمان میں رخنے پڑیں،
وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ [77-10]
اور جب پہاڑ غبار کرکے اڑا دیے جا ئیں،
وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ [77-11]
اور جب رسولوں کا وقت آئے (ف۷)
لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ [77-12]
کس دن کے لیے ٹھہرائے گئے تھے،
لِيَوْمِ الْفَصْلِ [77-13]
روز فیصلہ کے لیے،
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ [77-14]
اور تو کیا جانے وہ روز فیصلہ کیا ہے (ف۸)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ [77-15]
جھٹلانے والوں کی اس دن خرابی (ف۹)
أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ [77-16]
کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہ فرمایا (ف۱۰)
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِينَ [77-17]
پھر پچھلوں کو ان کے پیچھے پہنچائیں گے (ف۱۱)
كَذَلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ [77-18]
مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں،
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ [77-19]
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،
أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّاء مَّهِينٍ [77-20]
کیا ہم نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا (ف۱۲)
فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ [77-21]
پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھا (ف۱۳)
إِلَى قَدَرٍ مَّعْلُومٍ [77-22]
ایک معلوم اندازہ تک (ف۱۴)
فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ [77-23]
پھر ہم نے اندازہ فرمایا، تو ہم کیا ہی اچھے قادر (ف۱۵)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ [77-24]
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا [77-25]
کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ کیا،
أَحْيَاء وَأَمْوَاتًا [77-26]
تمہارے زندوں اور مردوں کی (ف۱۶)
وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شَامِخَاتٍ وَأَسْقَيْنَاكُم مَّاء فُرَاتًا [77-27]
اور ہم نے اس میں اونچے اونچے لنگر ڈالے (ف۱۷) اور ہم نے تمہیں خوب میٹھا پانی پلایا (ف۱۸)
وَيْلٌ يوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ [77-28]
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی (ف۱۹)
انطَلِقُوا إِلَى مَا كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ [77-29]
چلو اس کی طرف (ف۲۰) جسے جھٹلاتے تھے،
انطَلِقُوا إِلَى ظِلٍّ ذِي ثَلَاثِ شُعَبٍ [77-30]
چلو اس دھوئیں کے سائے کی طرف جس کی تین شاخیں (ف۲۱)
لَا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ [77-31]
نہ سایہ دے (ف۲۲) نہ لپٹ سے بچائے (ف۲۳)
إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ [77-32]
بیشک دوزخ چنگاریاں اڑاتی ہے (ف۲۴)
كَأَنَّهُ جِمَالَتٌ صُفْرٌ [77-33]
جیسے اونچے محل گویا وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں،
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ [77-34]
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،
هَذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ [77-35]
یہ دن ہے کہ وہ بول نہ سکیں گے (ف۲۵)
وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ [77-36]
اور نہ انہیں اجازت ملے کہ عذر کریں (ف۲۶)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ [77-37]
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،
هَذَا يَوْمُ الْفَصْلِ جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ [77-38]
یہ ہے فیصلہ کا دن، ہم نے تمہیں جمع کیا (ف۲۷) اور سب اگلوں کو (ف۲۸)
فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ [77-39]
اب اگر تمہارا کوئی داؤ ہو تو مجھ پر چل لو (ف۲۹)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ [77-40]
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ [77-41]
بیشک ڈر والے (ف۳۰) سایوں اور چشموں میں ہیں،
وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ [77-42]
اور میووں میں جو ان کا جی چاہے (ف۳۱)
كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ [77-43]
کھاؤ اور پیو رچتا ہوا (ف۳۲) اپنے اعمال کا صلہ (ف۳۳)
إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنينَ [77-44]
بیشک نیکوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں،
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ [77-45]
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی (ف۳۴)
كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ [77-46]
کچھ دن کھالو اور برت لو (ف۳۵) ضرور تم مجرم ہو (ف۳۶)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ [77-47]
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ [77-48]
اور جب ان سے کہا جائے کہ نماز پڑھو تو نہیں پڑھتے،
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ [77-49]
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،
فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ [77-50]
پھر اس (ف۳۷) کے بعد کون سی بات پر ایمان لائیں گے (ف۳۸)
