إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ [81-1]
جب دھوپ لپیٹی جائے (ف۲)
وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَتْ [81-2]
اور جب تارے جھڑ پڑیں (ف۳)
وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ [81-3]
اور جب پہاڑ چلائے جائیں (ف۴)
وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ [81-4]
اور جب تھلکی (گابھن) اونٹنیاں (ف۵) چھوٹی پھریں (ف۶)
وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ [81-5]
اور جب وحشی جانور جمع کیے جائیں (ف۷)
وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ [81-6]
اور جب سمندر سلگائے جائیں (ف۸)
وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ [81-7]
اور جب جانوں کے جوڑ بنیں (ف۹)
وَإِذَا الْمَوْؤُودَةُ سُئِلَتْ [81-8]
اور جب زندہ دبائی ہوئی سے پوچھا جائے (ف۱۰)
بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ [81-9]
کس خطا پر ماری گئی (ف۱۱)
وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ [81-10]
اور جب نامہٴ اعمال کھولے جائیں،
وَإِذَا السَّمَاء كُشِطَتْ [81-11]
اور جب آسمان جگہ سے کھینچ لیا جائے (ف۱۲)
وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ [81-12]
اور جب جہنم بھڑکایا جائے (ف۱۳)
وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ [81-13]
اور جب جنت پاس لائی جائے (ف۱۴)
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ [81-14]
ہر جان کو معلوم ہوجائے گا جو حاضر لائی (ف۱۵)
فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ [81-15]
تو قسم ہے ان (ف۱۶) کی جو الٹے پھریں،
الْجَوَارِ الْكُنَّسِ [81-16]
سیدھے چلیں تھم رہیں (ف۱۷)
وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ [81-17]
اور رات کی جب پیٹھ دے (ف۱۸)
وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ [81-18]
اور صبح کی جب دم لے (ف۱۹)
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ [81-19]
بیشک یہ (ف۲۰) عزت والے رسول (ف۲۱) کا پڑھنا ہے،
ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ [81-20]
جو قوت والا ہے مالک عرش کے حضور عزت والا وہاں اس کا حکم مانا جاتا ہے (ف۲۲)
مُطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ [81-21]
امانت دار ہے (ف۲۳)
وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ [81-22]
اور تمہارے صاحب (ف۲۴) مجنون نہیں (ف۲۵)
وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ [81-23]
اور بیشک انہوں نے اسے (ف۲۶) روشن کنارہ پر دیکھا (ف۲۷)
وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ [81-24]
اور یہ نبی غیب بتانے میں بخیل نہیں،
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ [81-25]
اور قرآن، مردود شیطان کا پڑھا ہوا نہیں،
فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ [81-26]
پھر کدھر جاتے ہو (ف۲۸)
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ [81-27]
وہ تو نصیحت ہی ہے سارے جہان کے لیے،
لِمَن شَاء مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ [81-28]
اس کے لیے جو تم میں سیدھا ہونا چاہے (ف۲۹)
وَمَا تَشَاؤُونَ إِلَّا أَن يَشَاء اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ [81-29]
اور تم کیا چا ہو مگر یہ کہ چاہے اللہ سارے جہان کا رب،
