جب آسمان پھٹ پڑے،
وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انتَثَرَتْ [82-2]
اور جب تارے جھڑ پڑیں،
وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ [82-3]
اور جب سمندر بہادیے جائیں (ف۲)
وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ [82-4]
اور جب قبریں کریدی جائیں (ف۳)
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ [82-5]
ہر جان، جان لے گی جو اس نے آگے بھیجا (ف۴) اور جو پیچھے (ف۵)
يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ [82-6]
اے آدمی! تجھے کس چیز نے فریب دیا اپنے کرم والے رب سے (ف۶)
الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ [82-7]
جس نے تجھے پیدا کیا (ف۷) پھر ٹھیک بنایا (ف۸) پھر ہموار فرمایا (ف۹)
فِي أَيِّ صُورَةٍ مَّا شَاء رَكَّبَكَ [82-8]
جس صورت میں چاہا تجھے ترکیب دیا (ف۱۰)
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ [82-9]
کوئی نہیں (ف۱۱) بلکہ تم انصاف ہونے کو جھٹلانتے ہو (ف۱۲)
وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ [82-10]
اور بیشک تم پر کچھ نگہبان ہیں (ف۱۳)
كِرَامًا كَاتِبِينَ [82-11]
معزز لکھنے والے (ف۱۴)
يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ [82-12]
جانتے ہیں جو کچھ تم کرو (ف۱۵)
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ [82-13]
بیشک نِکو کار (ف۱۶) ضرور چین میں ہیں (ف۱۷)
وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ [82-14]
اور بیشک بدکار (ف۱۸) ضرور دوزخ میں ہیں،
يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ [82-15]
انصاف کے دن اس میں جائیں گے،
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ [82-16]
اور اس سے کہیں چھپ نہ سکیں گے،
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ [82-17]
اور تو کیا جانیں کیسا انصاف کا دن،
ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ [82-18]
پھر تو کیا جانے کیسا انصاف کا دن،
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ [82-19]
جس دن کوئی جان کسی جان کا کچھ اختیار نہ رکھے گی (ف۱۹) اور سارا حکم اس دن اللہ کا ہے،
