سورۃ الإنشقاق

(مکی ، کلُ آیات 25)

بسم الله الرحمن الرحیم
پڑھنے میں دشواری؟  فانٹ ڈاؤن لوڈ کریں
[84]
۞ إِذَا السَّمَاء انشَقَّتْ ‌[84-1]
جب آسمان شق ہو (ف۲)
﴿1﴾
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ‌[84-2]
اور اپنے رب کا حکم سنے (ف۳) اور اسے سزاوار ہی یہ ہے،
﴿2﴾
وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ ‌[84-3]
اور جب زمین دراز کی جائے (ف۴)
﴿3﴾
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ ‌[84-4]
اور جو کچھ اس میں ہے (ف۵) ڈال دے اور خالی ہوجائے،
﴿4﴾
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ‌[84-5]
اور اپنے رب کا حکم سنے (ف۶) اور اسے سزاوار ہی یہ ہے (ف۷)
﴿5﴾
يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ ‌[84-6]
اے آدمی! بیشک تجھے اپنے رب کی طرف (ف۸) ضرور دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا (ف۹)
﴿6﴾
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ ‌[84-7]
تو وہ وہ اپنا نامہٴ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے (ف۱۰)
﴿7﴾
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ‌[84-8]
اس سے عنقریب سہل حساب لیا جائے گا (ف۱۱)
﴿8﴾
وَيَنقَلِبُ إِلَى أَهْلِهِ مَسْرُورًا ‌[84-9]
اور اپنے گھر والوں کی طرف (ف۱۲) شاد شاد پلٹے گا (ف۱۳)
﴿9﴾
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاء ظَهْرِهِ ‌[84-10]
اور وہ جس کا نامہٴ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے (ف۱۴)
﴿10﴾
فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا ‌[84-11]
وہ عنقریب موت مانگے گا (ف۱۵)
﴿11﴾
وَيَصْلَى سَعِيرًا ‌[84-12]
اور بھڑکتی ا ٓ گ میں جائے گا،
﴿12﴾
إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا ‌[84-13]
بیشک وہ اپنے گھر میں (ف۱۶) خوش تھا (ف۱۷)
﴿13﴾
إِنَّهُ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ ‌[84-14]
وہ سمجھا کہ اسے پھرنا نہیں (ف۱۸)
﴿14﴾
بَلَى إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا ‌[84-15]
ہاں کیوں نہیں (ف۱۹) بیشک اس کا رب اسے دیکھ رہا ہے،
﴿15﴾
فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ ‌[84-16]
تو مجھے قسم ہے شام کے اجالے کی (ف۲۰)
﴿16﴾
وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ ‌[84-17]
اور رات کی اور جو چیزیں اس میں جمع ہوتی ہیں (ف۲۱)
﴿17﴾
وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ ‌[84-18]
اور چاند کی جب پورا ہو (ف۲۲)
﴿18﴾
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ ‌[84-19]
ضرور تم منزل بہ منزل چڑھو گے (ف۲۳)
﴿19﴾
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ‌[84-20]
تو کیا ہوا انہیں ایمان نہیں لاتے (ف۲۴)
﴿20﴾
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ ‌[84-21]
اور جب قرآن پڑھا جائے سجدہ نہیں کرتے (ف۲۵) السجدة ۔۱۳
﴿21﴾ [۩]
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُواْ يُكَذِّبُونَ ‌[84-22]
بلکہ کافر جھٹلا رہے ہیں (ف۲۶)
﴿22﴾
وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ ‌[84-23]
اور اللہ خوب جانتا ہے جو اپنے جی میں رکھتے ہیں (ف۲۷)
﴿23﴾
فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ‌[84-24]
تو تم انہیں دردناک عذاب کی بشارت دو (ف۲۸)
﴿24﴾
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ ‌[84-25]
مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے وہ ثواب ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا،
﴿25﴾