سورۃ الطارق

(مکی ، کلُ آیات 17)

بسم الله الرحمن الرحیم
پڑھنے میں دشواری؟  فانٹ ڈاؤن لوڈ کریں
[86]
وَالسَّمَاء وَالطَّارِقِ ‌[86-1]
آسمان کی قسم اور رات کے آنے والے کی، ف۲)
﴿1﴾
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ ‌[86-2]
اور کچھ تم نے جا نا وه رات کو آنے والا کیا ہے،
﴿2﴾
النَّجْمُ الثَّاقِبُ ‌[86-3]
خوب چمکتا تارا،
﴿3﴾
إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ ‌[86-4]
کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو (ف۳)
﴿4﴾
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ ‌[86-5]
تو چاہئے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنا یا گیا (ف۴)
﴿5﴾
خُلِقَ مِن مَّاء دَافِقٍ ‌[86-6]
جَست کرتے (اوچھلتے ہوئے) پانی سے، ف۵)
﴿6﴾
يَخْرُجُ مِن بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ ‌[86-7]
جو نکلتا ہے پیٹھ اور سینوں کے بیچ سے (ف۶)
﴿7﴾
إِنَّهُ عَلَى رَجْعِهِ لَقَادِرٌ ‌[86-8]
بے شک اللہ اس کے واپس کرینے پر(ف۷) قادر ہے
﴿8﴾
يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ ‌[86-9]
جس دن چھپی باتوں کی جانچ ہوگی (ف۸)
﴿9﴾
فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ ‌[86-10]
تو آدمی کے پاس نہ کچھ زور ہوگا نہ کوئی مددگار (ف۹)
﴿10﴾
وَالسَّمَاء ذَاتِ الرَّجْعِ ‌[86-11]
آسمان کی قسم! جس سے مینھ اترتا ہے (ف۱۰)
﴿11﴾
وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ ‌[86-12]
اور زمین کی جو اس سے کھلتی ہے (ف۱۱)
﴿12﴾
إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ ‌[86-13]
بیشک قرآن ضرور فیصلہ کی بات ہے (ف۱۲)
﴿13﴾
وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ ‌[86-14]
اور کوئی ہنسی کی بات نہیں (ف۱۳)
﴿14﴾
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا ‌[86-15]
بیشک کافر اپنا سا داؤ چلتے ہیں (ف۱۴)
﴿15﴾
وَأَكِيدُ كَيْدًا ‌[86-16]
اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں (ف۱۵)
﴿16﴾
فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا ‌[86-17]
تو تم کافروں کو ڈھیل دو (ف۱۶) انہیں کچھ تھوڑی مہلت دو (ف۱۷)
﴿17﴾