سورۃ الأعلی

(مکی ، کلُ آیات 19)

بسم الله الرحمن الرحیم
پڑھنے میں دشواری؟  فانٹ ڈاؤن لوڈ کریں
[87]
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ‌[87-1]
اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جب سے بلند ہے (ف۲)
﴿1﴾
الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّى ‌[87-2]
جس نے بناکر ٹھیک کیا (ف۳)
﴿2﴾
وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَى ‌[87-3]
اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی (ف۴)
﴿3﴾
وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَى ‌[87-4]
اور جس نے چارہ نکالا،
﴿4﴾
فَجَعَلَهُ غُثَاء أَحْوَى ‌[87-5]
پھر اسے خشک سیاہ کردیا،
﴿5﴾
سَنُقْرِؤُكَ فَلَا تَنسَى ‌[87-6]
اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے
﴿6﴾
إِلَّا مَا شَاء اللَّهُ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَى ‌[87-7]
مگر جو اللہ چاہے (ف۶) بیشک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چھپے کو،
﴿7﴾
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَى ‌[87-8]
اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے (ف۷)
﴿8﴾
فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَى ‌[87-9]
تو تم نصیحت فرماؤ (ف۸) اگر نصیحت کام دے (ف۹)
﴿9﴾
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَى ‌[87-10]
عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے (ف۱۰)
﴿10﴾
وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى ‌[87-11]
اور اس (ف۱۱) سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گا،
﴿11﴾
الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَى ‌[87-12]
جو سب سے بڑی آگ میں جائے گا (ف۱۲)
﴿12﴾
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى ‌[87-13]
پھر نہ اس میں مرے (ف۱۳) اور نہ جیے (ف۱۴)
﴿13﴾
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّى ‌[87-14]
بیشک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا (ف۱۵)
﴿14﴾
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى ‌[87-15]
اور اپنے رب کا نام لے کر (ف۱۶) نماز پڑھی (ف۱۷)
﴿15﴾
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا ‌[87-16]
بلکہ تم جیتی دنیا کو ترجیح دیتے ہو (ف۱۸)
﴿16﴾
وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَى ‌[87-17]
اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی،
﴿17﴾
إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى ‌[87-18]
بیشک یہ (ف۱۹) اگلے صحیفوں میں ہے (ف۲۰)
﴿18﴾
صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى ‌[87-19]
ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں،
﴿19﴾