هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ [88-1]
بیشک تمہارے پاس (ف۲) اس مصیبت کی خبر آئی جو چھا جائے گی (ف۳)
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ [88-2]
کتنے ہی منہ اس دن ذلیل ہوں گے،
عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ [88-3]
کام کریں مشقت جھیلیں،
تَصْلَى نَارًا حَامِيَةً [88-4]
جائیں بھڑکتی آگ میں (ف۴)
تُسْقَى مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ [88-5]
نہایت جلتے چشمہ کا پانی پلائے جائیں،
لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ [88-6]
ان کے لیے کچھ کھانا نہیں مگر آگ کے کانٹے (ف۵)
لَا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِن جُوعٍ [88-7]
کہ نہ فربہی لائیں اور نہ بھوک میں کام دیں (ف۶)
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ [88-8]
کتنے ہی منہ اس دن چین میں ہیں (ف۷)
لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ [88-9]
اپنی کوشش پر راضی (ف۸)
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ [88-10]
بلند باغ میں،
لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً [88-11]
کہ اس میں کوئی بیہودہ بات نہ سنیں گے،
فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ [88-12]
اس میں رواں چشمہ ہے،
فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ [88-13]
اس میں بلند تخت ہیں،
وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ [88-14]
اور چنے ہوئے کوزے (ف۹)
وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ [88-15]
اور برابر برابر بچھے ہوئے قالین
وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ [88-16]
اور پھیلی ہوئی چاندنیاں (ف۱۰)
أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ [88-17]
تو کیا اونٹ کو نہیں دیکھتے کیسا بنایا گیا،
وَإِلَى السَّمَاء كَيْفَ رُفِعَتْ [88-18]
اور آسمان کو کیسا اونچا کیا گیا (ف۱۱)
وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ [88-19]
اور پہاڑوں کو، کیسے قائم کیے گئے،
وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ [88-20]
اور زمین کو، کیسے بچھائی گئی،
فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنتَ مُذَكِّرٌ [88-21]
تو تم نصیحت سناؤ (ف۱۲) تم تو یہی نصیحت سنانے والے ہو،
لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ [88-22]
تم کچھ ان پر کڑ وڑا (ضامن) نہیں (ف۱۳)
إِلَّا مَن تَوَلَّى وَكَفَرَ [88-23]
ہاں جو منہ پھیرے (ف۱۴) اور کفر کرے (ف۱۵)
فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ [88-24]
تو اسے اللہ بڑا عذاب دے گا (ف۱۶)
إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ [88-25]
بیشک ہماری ہی طرف ان کا پھرنا (ف۱۷)
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ [88-26]
پھر بیشک ہماری ہی طرف ان کا حساب ہے،
