وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ [95-1]
انجیر کی قسم اور زیتون (ف۲)
وَطُورِ سِينِينَ [95-2]
اور طور سینا (ف۳)
وَهَذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ [95-3]
اور اس امان والے شہر کی (ف۴)
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ [95-4]
بیشک ہم نے آدمی کو اچھی صورت پر بنایا،
ثُمَّ رَدَدْنَاهُ أَسْفَلَ سَافِلِينَ [95-5]
پھر اسے ہر نیچی سے نیچی حالت کی طرف پھیردیا (ف۵)
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ [95-6]
مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے کہ انہیں بے حد ثواب ہے (ف۶)
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ [95-7]
تو اب (ف۷) کیا چیز تجھے انصاف کے جھٹلانے پر باعث ہے (ف۸)
أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ [95-8]
کیا اللہ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں،
