logologologologo
  • Home
  • Quran
  • Discover Islam
  • Literature
    • English
      • Books
      • Beliefs of Ahle Sunnah (Ja-Al Haq)
      • Refutation
      • Articles
    • Urdu
      • کتب
      • مضامین
      • جاءالحق – عقائد اہلسنت
      • تاریخ نجد و حجاز
    • Dutch
      • Geloofsleer van Ahle Sunnah
      • Afwering (Refutation)
      • Tasawwuf
  • Hanafi Fiqh
    • English
      • Salaat
      • Sawm (Fasting)
      • Hajj
      • Zakat
    • Urdu
      • نماز
      • روزہ
      • حج
      • زکوٰۃ
    • Dutch
      • Gebed (Namaz)
      • Vasten (Sawm)
      • Bedevaart (Hadj)
      • Armenbelasting (Zakat)
  • Media
    • Audios
      • Quran
      • Speeches
      • Hamd Naat Manqabat
    • Videos
      • Speeches
      • Hamd Naat Manqabat
    • Islamic Gallery
      • Makka Shareef
      • Madina Shareef
      • Islamic Shrines
  • Scans
    • The Status of Prophet ﷺ
    • Tawassul (Intermediation)
    • Bidah
    • Knowledge of Unseen
    • Mawlid
    • Hadith’s Jirah wal Tadi’l
    • Fiqh (Religious Jurisprudence)
    • Life after Death
    • Miscellaneous
    • Radd-e-Badmazhab

جنت کا بیان

خلیل ملت مفتی خلیل احمد قادری برکاتی (کتاب: ہمارا اسلام)
سوال نمبر 1:جنت کیا ہے؟

جواب :جنت ایک مکان ہے جو اللہ تعالیٰ کے ایمان والوں کے لیے بنایا ہے۔ اس میں سو درجے ہیں اور ایک درجے سے دوسرے درجے تک اتنا فاصلہ ہے جتنا زمین سے آسمان تک، اور ہر درجہ اتنا بڑا ہے کہ اگر تمام دنیا ایک درجے میں ہو تب بھی اس میں جگہ باقی رہے۔

سوال نمبر 2:جنت میں کیا کیا ہوگا؟

جواب :جنت میں اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کی جسمانی اور روحانی لذتوں کے سامان پیدا کیے ہیں۔ جن کا حاصل یہ ہے کہ ان نعمتوں کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کان نے سنا، نہ کسی کے دل میں اس کا خطرہ گزرا، بڑے سے بڑے بادشاہ کے خیال میں بھی وہ نعتیں نہیں آسکتی ہیں جو ایک ادنیٰ جنتی کو ملیں گی۔

سوال نمبر 3:جنت کی سب سے بڑی نعمت کون سی ہے؟

جواب :سب سے بڑی نعمت جو مسلمانوں کو اس روز ملے گی وہ اللہ تعالیٰ کا دیدار (دیکھنا ) ہے کہ اس نعمت کے برابر کوئی نعمت نہیں، جسے ایک بار اللہ کا دیدار نصیب ہوگا، وہ ہمیشہ ہمیشہ اسی کے ذوق میں ڈوبا رہے گا کبھی نہ بھولے گا۔

سوال نمبر 4:جنت میں داخل ہونے والوں کی تعداد( گنتی ) کیا ہے؟

جواب :ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میری امت سے ستر ہزار بے حساب جنت میں داخل ہوں گے اور ان کے طفیل میں ہر ایک کے ساتھ ستر ہزار ہوں گے اور اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ تین جماعتیں اور کردے گا، معلوم نہیں ہر جماعت میں کتنے ہوں گے۔ اس کا شمار تو وہی جانے یا اس کے بتائے سے اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔

Share
33

Recent Content

  • حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر اعتراضات کے جوابات
  • بدعات وہابیہ کا علمی و تحقیقی محاسبہ
  • Reflections on Milad and Bid`ah (Innovation) in Islam
  • سیکیولرزم کی تعریف اور اس فتنے سے بچنے کے اقدامات
  • نماز کے احکام ۔ قسط نمبر ۴
  • نماز کے احکام ۔ قسط نمبر ۳
  • نماز کے احکام ۔ قسط نمبر ۲
  • کیا “مکالمۃ الصدرین” جعلی کتاب ہے؟
  • Obedience of Parents
  • Marriage in Islam
  • سفر عمرہ – یوں بلاتے ہیں بلانے والے
  • Spiritual and Physical Blessing of Qur’an Recitation
  • Bhar Do Jholi Meri Jan-e-Aalam (صلی اللہ علیہ وسلم) – Owais Raza Qadri
  • Taiba Ke Jane Wale by Owais Raza Qadri
  • Tajdar-e-Haram Ho Nigah-e-Karam – Owais Raza Qadri
© 2006 - IslamiEducation. All Rights Reserved