بازوں کو کروٹوں اور پیٹ کو روانوں اور ررانوں کو پنڈلیوں سے جدا رکھو اور دونوں پاؤں کی سب انگلیوں کے پیٹ زمین پر قبلہ رخ جمائے رکھو، ہتھیلیاں بچھی ہوئی اور انگلیاں قبلہ کی ہوں اور تین یا پانچ بار سبحٰن ربی الاعلٰیکہو پھر تکبیر کہتے ہوئے پہلے سر اٹھاؤ پھر ہاتھ اور داہنا قدم کھڑا کرکے اس کی انگلیاں قبلہ رخ کرو اور بایاں قدم بچھا کر اس پر خوب سیدھے بیٹھ جاؤ اور ہتھیلیاں بچھا کر رانوں پر گھٹنوں کے پاس رکھو کہ دونوں ہاتھ کی انگلیاں قبلہ کی ہوں پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے دوسرا سجدہ اسی طرح کرو پھر سر اٹھا ؤ اور تکبیر کہتے ہوئے ہاتھ کو گھٹنے پر رکھ کر پنجوں کے بل کھڑے ہو جاؤ۔ اٹھتے وقت زمین پر ہاتھ نہ ٹیکو۔
یہ دوسری رکعت شروع ہوئی اب صرف بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر الحمد شریف پڑھو اور کوئی اور سورت ملاؤ اسی طرح رکوع کرو اور رکوع سے سیدھے کھڑے ہو کر اسی طرح سجدے میں جاؤ اور دونوں سجدے اسی طرح کرکے داہنا قدم کھڑا کرو اور بایاں قدم بچھا کر بیٹھ جاؤ اور اب تشہد یعنی التحیات پڑھو اور جب کلمہ ’’لا‘‘ کے قریب پہنچو تو داہنے ہاتھ کی درمیانی انگلی اور انگوٹھے کا حلقہ بناؤ اور چھنگلی اور اس کے پاس والی کو ہتھیلی سے ملا دو اور کلمہ ’’لا‘‘ پر کلمہ کی انگلی اٹھاؤ مگر اس کو حرکت نہ دو اور کلمہ ’’الا‘‘ پر گرا کر سب انگلیاں فوراً سیدھی کر لو پھر دورد شریف پھر دعا پڑھو پھر داہنی طرف منہ پھیر کر ایک بار السلام علیکم ورحمۃ اللہپھر بائیں طرف منہ پھیر کر السلام علیکم ورحمۃ اللہکہو ۔ یہ دو رکعت نماز پوری ہوگئی۔