logologologologo
  • Home
  • Quran
  • Discover Islam
  • Literature
    • English
      • Books
      • Beliefs of Ahle Sunnah (Ja-Al Haq)
      • Refutation
      • Articles
    • Urdu
      • کتب
      • مضامین
      • جاءالحق – عقائد اہلسنت
      • تاریخ نجد و حجاز
    • Dutch
      • Geloofsleer van Ahle Sunnah
      • Afwering (Refutation)
      • Tasawwuf
  • Hanafi Fiqh
    • English
      • Salaat
      • Sawm (Fasting)
      • Hajj
      • Zakat
    • Urdu
      • نماز
      • روزہ
      • حج
      • زکوٰۃ
    • Dutch
      • Gebed (Namaz)
      • Vasten (Sawm)
      • Bedevaart (Hadj)
      • Armenbelasting (Zakat)
  • Media
    • Audios
      • Quran
      • Speeches
      • Hamd Naat Manqabat
    • Videos
      • Speeches
      • Hamd Naat Manqabat
    • Islamic Gallery
      • Makka Shareef
      • Madina Shareef
      • Islamic Shrines
  • Scans
    • The Status of Prophet ﷺ
    • Tawassul (Intermediation)
    • Bidah
    • Knowledge of Unseen
    • Mawlid
    • Hadith’s Jirah wal Tadi’l
    • Fiqh (Religious Jurisprudence)
    • Life after Death
    • Miscellaneous
    • Radd-e-Badmazhab

قیامت کا دن

خلیل ملت مفتی خلیل احمد قادری برکاتی (کتاب: ہمارا اسلام)
سوال نمبر 1: قیامت کا دن کونسا دن ہے؟

جواب : قیامت کا دن بڑا سخت ہولناک دن ہے۔ اس کی دہشت اور خوف سے دل دہلیں گے ۔ زمین و آسمان ، جن و انسان اور فرشتے غرض تمام کائنات فنا ہو جائے گی۔ آسمان شق ہو جائے گا، زمین پر کوئی عمارت باقی نہ رہے گی۔ پہاڑ دھنکی ہوئی اون کی طرح اڑے پھریں گے۔ آسمان کے تارے بارش کے قطروں کی طرح زمین پر گر پڑیں گے، ایک دوسرے سے ٹکرا کر ریزہ ریزہ ہو کر فنا ہو جائیں گے۔ اسی طرح ہر چیز فنا ہو جائے گی اور سوائے پروردگار عالم کے کچھ باقی نہ رہے گا۔

سوال نمبر 2: قیامت کیونکر قائم ہوگی؟

جواب :قیامت آنے کی شکل یہ ہوگی کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے حضرت اسرافیل علیہ السلام صور پھونکیں گے جس سے تمام زمین و آسمان میں ہلچل پڑ جائے گی۔ شروع شروع میں اس کی آواز بہت باریک ہوگی اور رفتہ رفتہ بلند ہوتی جائے گی۔ جس سے لوگ بہوش ہو کر زمین پر گر پڑیں گے اور مر جائیں گے۔ زمین ، آسمان اور پہاڑ اور پھر اللہ کے حکم سے اسرافیل اور عزرائیل بھی فنا ہو جائیں گے۔ اس وقت سوا اس ایک اللہ کے دوسرا کوئی نہ ہوگا۔ اور وہ تو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

سوال نمبر 3: حضرت عزرائیل کی روح کون قبض کرے گا؟

جواب :جب زمین و آسمان سب فنا ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ حضرت عزرائیل علیہ السلام کو حکم دے گا کہ جبریل کی روح قبض کر، حضرت عزرائیل ان کی روح قبض کریں گے۔ وہ ایک بڑے پہاڑ کی مانند اللہ کی پاکی بیان کرتے ہوئے سجد ے میں گر پڑیں گے۔ اسی طرح حضرت میکائیل اور اسرافیل اور عرش اٹھانے والے فرشتوں کی روح باری باری سے قبض کر لی جائے گی وہ سب بھی مر جائیں گے پھر عزرائیل علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ فرمائے گا ’’مت‘‘ (مرجا) وہ بھی ایک بڑے پہاڑ کی مانند تسبیح کرتے ہوئے سجدے میں گر پڑیں گے اور مر جائیں گے۔

سوال نمبر 4: قیامت کب آئے گی؟

جواب :قیامت کا صحیح وقت تو خدا کو معلوم ہے یا پھر اس کا رسول جانے مگر جتنا وقت گزرتا جاتا ہے۔ قیامت قریب ہوتی چلی جاتی ہے۔ ہاں اللہ و رسول نے قیامت کی کچھ نشانیاں بتا دی ہیں۔ جب یہ سب واقع ہو لیں گی۔ قیامت آجائے گی۔

سوال نمبر 5: علامات قیامت (قیامت کی نشانیاں) کیا ہیں؟

جواب :سب سے بڑی علامت خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دنیا میں تشریف لا کر چلا جانا ہے۔ مگر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ اور بھی نشانیاں بیان فرمائی ہیں مثلاً:

۱۔ علم دین اٹھ جائے گا یعنی علماء دین اٹھالیے جائیں گے، جہالت کی کثرت ہوگی۔

۲۔ لوگ دنیا کمانے کے لیے علم حاصل کریں گے دین کی خدمت کے لیے نہیں۔

۳۔ دین پر قائم رہنا اتنا دشوار ہو جائے گا کہ جیسے مٹھی میں انگار لینا۔

۴۔ زکوٰۃ ادا کرنے کو لوگ تاوان اور بوجھ سمجھیں گے۔

۵۔ گانے اور بے حیائی کی کثرت ہوگی، کسی کا لحاظ پاس نہ ہوگا۔

۶۔ ذلیل لوگ بڑے بڑے محلوں میں فخر کریں گے۔ مال کی زیادتی ہوگی۔

۷۔ نکمے اور ناکارے لوگ بڑے بڑے عہدوں پر ہوں گے۔

۸۔ وقت میں برکت نہ ہوگی یعنی بہت جلد جلد گزرے گا۔

۹۔ لوگ ماں باپ کی نافرمانی کریں گے اور بی بی اور دوستوں کا کہنا مانیں گے۔

۱۰۔ اگلوں کو برا کہیںگے، ان پر لعنت کریں گے۔ مسجدوں میںشور کریں گے اور بیٹھ کر دنیا کی باتیں بنائیں گے۔

ان علامات کے علاوہ اور بھی بہت علامتیں ہیں جن کا بیان اگلے حصہ میں آتا ہے۔

Share
65

Recent Content

  • حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر اعتراضات کے جوابات
  • بدعات وہابیہ کا علمی و تحقیقی محاسبہ
  • Reflections on Milad and Bid`ah (Innovation) in Islam
  • سیکیولرزم کی تعریف اور اس فتنے سے بچنے کے اقدامات
  • نماز کے احکام ۔ قسط نمبر ۴
  • نماز کے احکام ۔ قسط نمبر ۳
  • نماز کے احکام ۔ قسط نمبر ۲
  • کیا “مکالمۃ الصدرین” جعلی کتاب ہے؟
  • Obedience of Parents
  • Marriage in Islam
  • سفر عمرہ – یوں بلاتے ہیں بلانے والے
  • Spiritual and Physical Blessing of Qur’an Recitation
  • Bhar Do Jholi Meri Jan-e-Aalam (صلی اللہ علیہ وسلم) – Owais Raza Qadri
  • Taiba Ke Jane Wale by Owais Raza Qadri
  • Tajdar-e-Haram Ho Nigah-e-Karam – Owais Raza Qadri

Recent Posts

  • 0
    حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر اعتراضات کے جوابات
    June 1, 2019
  • 0
    بدعات وہابیہ کا علمی و تحقیقی محاسبہ
    January 7, 2019
  • 0
    Reflections on Milad and Bid`ah (Innovation) in Islam
    November 2, 2018
  • 0
    سیکیولرزم کی تعریف اور اس فتنے سے بچنے کے اقدامات
    July 1, 2018
  • 0
    نماز کے احکام ۔ قسط نمبر ۴
    June 30, 2018

Recent Content

  • 0
    حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر اعتراضات کے جوابات
    June 1, 2019
  • 0
    بدعات وہابیہ کا علمی و تحقیقی محاسبہ
    January 7, 2019
  • 0
    Reflections on Milad and Bid`ah (Innovation) in Islam
    November 2, 2018
  • 0
    سیکیولرزم کی تعریف اور اس فتنے سے بچنے کے اقدامات
    July 1, 2018
  • 0
    نماز کے احکام ۔ قسط نمبر ۴
    June 30, 2018
  • 0
    نماز کے احکام ۔ قسط نمبر ۳
    June 30, 2018
  • 0
    نماز کے احکام ۔ قسط نمبر ۲
    June 30, 2018
  • 0
    کیا “مکالمۃ الصدرین” جعلی کتاب ہے؟
    June 29, 2018
  • 0
    Obedience of Parents
    June 22, 2018
  • 0
    Marriage in Islam
    May 22, 2017
  • 0
    سفر عمرہ – یوں بلاتے ہیں بلانے والے
    January 13, 2017
  • 0
    Spiritual and Physical Blessing of Qur’an Recitation
    August 31, 2015
  • 0
    Bhar Do Jholi Meri Jan-e-Aalam (صلی اللہ علیہ وسلم) – Owais Raza Qadri
    August 24, 2015
  • 0
    Taiba Ke Jane Wale by Owais Raza Qadri
    August 24, 2015
  • 0
    Tajdar-e-Haram Ho Nigah-e-Karam – Owais Raza Qadri
    August 24, 2015
© 2006 - IslamiEducation. All Rights Reserved